نئی دہلی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وندے بھارت ایکسپریس پر ایک بار پھر پتھراؤ کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بدھ کو اس پر پتھر پھینکا گیا جس سے اس کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ہندوستان کی سب سے تیز ٹرین کے ساتھ دو ماہ میں ایسا تیسرا واقعہ ہوا ہے۔یہ پہلی بار ہے جب شروع ہونے کے بعد ٹرین پر پتھر پھینکا گیا ہے۔شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک کمار نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرین ٹنڈلا اسٹیشن پار کر رہی تھی تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔بتا دیں کہ اس سینٹی میٹر ہائی سپیڈ ٹرین کاآغاز 17 فروری سے عام لوگوں کے لئے شروع ہوا ہے۔اس سے پہلے دہلی اور آگرہ کے درمیان گزشتہ سال دسمبر میں ٹرائل کے دوران بھی ٹرین پر پتھر پھینکے گئے تھے۔اس مہینے میں اس طرح کا ایک اور واقعہ ہوا تھا،پتھراؤ کے پہلے واقعہ کے بعد ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) نے ان علاقوں میں مہم کی شروعات کی تھی جہاں ٹرین پر پتھر پھینکے گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ لانچنگ کے اگلے دن ٹرین کا بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے حکومت اور ٹرین بنانے والے انجینئر کو بھی تنقید کا شکار ہونا پڑا تھا۔کانگریس صدر راہل گاندھی اور ایس پی چیف اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر طنز کیا تھا،جس کے بعد پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہمیں وندے بھارت ٹرین بنانے والے انجینئروں پر فخر ہے۔انجینئر اور ٹیکنیشین کی توہین کرنا مناسب نہیں ہے۔دن رات ملک کے لیے کام کرنے والوں کا مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے،ایسے لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتاہے۔